02:05 , 18 اپریل 2026
Watch Live

بنگلادیش ٹور کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان برقرار

بنگلادیش کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
بنگلادیش کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم کی قیادت ایک بار پھر شان مسعود کے سپرد کی گئی ہے، جبکہ اسکواڈ میں چار نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی اس وقت لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

قومی ٹیم کا باقاعدہ کیمپ 27 اپریل کو کراچی میں شروع ہوگا جبکہ پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم مئی کو ختم ہوگا اور قومی اسکواڈ 2 مئی کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگا۔

کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ ہوں گے۔

اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر اہم کھلاڑی شامل ہیں، جس سے ٹیم کے مضبوط کمبینیشن کی امید کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION